• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169974

    عنوان: مجازی شاعری لکھنے میں علماء کی کیا رائے ہے؟ کیا یہ جائز ہے یا ناجائز ؟

    سوال: مجازی شاعری لکھنے میں علماء کی کیا رائے ہے؟ کیا یہ جائز ہے یا ناجائز ؟

    جواب نمبر: 169974

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:755-626/sd=8/1440

     ایسے اشعار لکھنا جو فسقیہ ، خلاف شرع اور فحش قسم کے مضامین پر مشتمل نہ ہوں؛ بلکہ حکیمانہ مضامین اور عبرت و نصائح پر مشتمل ہوں؛ جائز ہے؛ البتہ اشعار میں ایسا انہماک کہ عبادت اور ذکر و تلاوت میں غفلت پیدا ہوجائے؛ مطلق مذموم ہے، احادیث میں اس درجہ انہماک کی سخت مذمت آئی ہے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے : معارف القرآن :۵۵۴/۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند