• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169891

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ میری آپا کو بچی ہوئی ہے...

    سوال: میں نے کجھ دن پہلے خواب میں دیکھا کہ میری آپا کو بچی ہوئی ہے ۔ حالانکہ ان کے گھر پہلے سے ایک2 سال کی بچی بھی ہے ، اس کی تعبیر بتادیں، مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 169891

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 751-679/D=08/1440

    لڑکی کی پیدائش کو خواب میں دیکھنا اس گھر میں کشادگی اور خیر وبرکت پیدا ہونے کا اشارہ ہے۔ اللہ تعالی ہی فضل عظیم کے مالک ہیں پس اس کے لئے نمازوں کے اہتمام اور گناہوں سے بچنے کا التزام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند