• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169823

    عنوان: انجینئر علی کے بارے میں سوال

    سوال: پاکستان میں ایک انجینئر علی ہے جس کی ویب سائٹ ہے (http://ahlesunnatpak.com) ، کیا یہ ایک گمراہ فرقہ ہے؟ اس کو کیسے سمجھایا جائے؟ علمائے دیوبند کو بھی برا بھلا کہتے ہیں، براہ کرم، اس پر تفصیلی فتوی دیں، امت گمراہ نہ ہوجائے۔

    جواب نمبر: 169823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:718-669/N=9/1440

    بہتر یہ ہے کہ انجینئر علی کے بارے میں علاقہ کے کسی بڑے دار الافتا سے رجوع کیا جائے؛ کیوں کہ وہ حضرات ذاتی طور پر بھی اس کے متعلق تحقیقات کرسکتے ہیں، ویسے اس کی ویب سائٹ پر اس کے جو بیانات موجود ہیں ، انھیں سن کرمعلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی آزاد اور بہکے ہوئے افکار وخیالات کا حامل ہے اور خود بھی گمراہ ہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرنا چاہتا ہے؛ اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ ایسے شخص کے بیانات وغیرہ ہرگز نہ سنیں؛ بلکہ اس سے دوری رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند