• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169559

    عنوان: خواب دیکھا کہ میں کہیں گیا ہوں یا پہنچ گیا ہوں ...

    سوال: آج میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں کہیں گیا ہوں یا پہنچ گیا ہوں ، میں نے دیکھا کہ سامنے ایک مسجد ہے ، میں وہاں جاتاہوں شاید جمعہ کا دن ہے، خطبہ ہورہاہے، پھر سب نماز کے لیے کھڑے ہوجاتے ہیں ، لیکن بارش شروع ہوجاتی ہے اور پانی ٹکپنے لگتاہے ، سب بھیگ رہے ہوتے ہیں ، پھر کچھ دیر بعد بارش رک جاتی ہے ، سب لوگ باجماعت نماز پڑھتے ہیں ، میں بھی پڑھتاہوں، لیکن میں نے دیکھا کچھ لوگ امام سے پہلے ہی نماز ختم کرلیتے ہیں، میں نماز پڑھ رہا ہوں اور مجھے محسوس ہوتاہے کہ سامنے بیٹھے دو لوگ صرف مجھے ہی دیکھ رہے ہیں، میں نماز ختم کرکے باہر جاتاہوں ، میں نے دیکھا کہ مسجد میں میرے گھر کے کچھ لوگ بھی ہیں ، پھر میں سوچتاہوں کہ یہاں اتنی دور یہ لوگ کہاں سے آگئے۔

    جواب نمبر: 169559

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:672-552/N=7/1440

    آپ کا خواب ماشاء اللہ اچھا ہے، آپ کے خواب میں یہ اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ اگر مسلمان اپنے جملہ مسائل میں ظاہری اسباب کے ساتھ اللہ تعالی کی طرف رجوع کریں گے اور دعاوٴں کا اہتما م کریں گے تو امن وامان کا ماحول عام ہوگا اور مسلمانوں کی جملہ پریشانیاں دور ہوں گی إن شاء اللہ تعالٰی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند