• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169184

    عنوان: غوث اعظم کے نام کے بعد رضی اللہ عنہ کہنا کیسا ہے ؟

    سوال: کیا غوث اعظم کے نام کے بعد رضی اللہ عنہ کہنا کیسا ہے ؟ اور کیا کسی بھی نام کے بعد رضی اللہ عنہ لگانا جائز ہے ؟ اللہ تعالیٰ علماء دیوبند کے درجات بلند فرمائے ۔ آمین۔

    جواب نمبر: 169184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:600-516/sd=7/1440

     اولیاء اللہ کے لیے ”رحمہ اللہ“ استعمال کرنا چاہیے ، لہٰذا غوث اعظم نام کے ساتھ رحمة اللہ علیہ لگانا چاہیے ، رضی اللہ عنہ کا جملہ صحابہ کرام کے نام کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے ۔ ویستحب الترضی للصحابة والترحم للتابعین ومن بعدہم من العلماء والعباد وسائر الأخیار۔۔۔الخ (الدر مع الرد: ۴۸۵/۱۰، زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند