• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168967

    عنوان: اجمیر جاكر زیارت كرنا اور ان كے وسیلہ سے دعا مانگنا؟

    سوال: کل ایک امام نے بتایا کہ اجمیر شریف جماعت لے کر چلتے ہیں وہاں اجتماع بھی ہے اور اجمیر شریف پر جاکر ان کی زیارت کرکے ان کے وسیلے سے دعا مانگ لیں گے، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 168967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:690-612/L=7/1440

    کسی بزرگ کے توسل سے دعا کرنا جائز ہے ؛البتہ بہت سے اولیاء اللہ کے مزارات آج کل خرافات وبے حیائی کے اڈے بنے ہوئے ہیں ،وہاں مختلف قسم کے افعالِ شرکیہ وبدعیہ اعمال کیے جاتے ہیں ؛اس لیے ایسی جگہوں پر جانے سے احترازکرنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند