• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168939

    عنوان: چند روز قبل ایک مختصر خواب دیکھا کہ ملتزم کے ساتھ لپٹا ہوا ہوں اور شاید دعائیں مانگ رہا ہوں

    سوال: میری اپنے والدین مرحومین کا حج بدل کرنے نیز عمرے پر جانے کی شدید خواہش ہے ۔ میں سن 2015 میں حج ادا کر چکا ہوں ۔ اس سال انشائاللہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کا ارادہ ہے ۔ چند روز قبل ایک مختصر خواب دیکھا کہ ملتزم کے ساتھ لپٹا ہوا ہوں اور شاید دعائیں مانگ رہا ہوں پھر دیکھتا ہوں کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے اور صفیں تیار ہورہی ہیں (کونسے وقت کی نماز ہوتی ہے یہ یاد نہیں البتہ غالب گمان یہ ہے کہ شاید ظہر یا عصر کے علاوہ کا کوء وقت ہے کیونکہ سورج نہیں چمک رہا) ۔ تو میں اس وقت ملتزم سے پیچھے ہٹ کر خانہ کعبہ کے سامنے بالکل اگلی صف میں جماعت کیلئے شامل ہو جاتا ہوں۔

    جواب نمبر: 168939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:577-481/d=6/1440

    خواب اچھا اور بابرکت ہے ان شاء اللہ حج یا عمرہ کی توفیق نصیب ہوگی اور وہاں نمازیں ادا کرنے اور ملتزم سے چمٹ کر دعائیں کرنے کی سعادت حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند