• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168908

    عنوان: پانی کی قلت کے باعث راستہ پر بورنگ کرنا

    سوال: سوال: پانی کی قلت کے باعث کیا راستہ پر بورنگ کی جا سکتی ہے ؟اور ایسا کرنا کیا درست ہے ؟ راستہ سرکار کی ملکیت ہے مگر کیا جگہ کی تنگی کی وجہ سے اپنی جگہ پر بورنگ کرنا ممکن نہ ہو تو کیا گھر کے آنگن یعنی راستہ پر بورنگ کی جا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 168908

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 210-631/H=06/1440

    راستہ چلنے والوں کو کچھ دقت و پریشانی نہ ہو اور سرکار کی اجازت سے بورنگ کرلیا جائے تو صورت مسئولہ میں گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند