• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168823

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے پرانے گھر میں بجلی کی تاریں جوڑنے کی کوشش کر رہا ہوں...

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے پرانے گھر میں بجلی کی تاریں جوڑنے کی کوشش کر رہا ہوں، پھر میرے والد اس کو جوڑ دیتے ہیں، اور وہاں گلک (golak) بھی دیکھتا ہوں جو بہت پیسے کوئی اس میں ڈال رہا ہے اور میری بیوی بھی شاید مجبور کھڑی ہے، میں اس پر توجہ نہیں دے رہا ہوں، اسی حصے میں کہیں کھڑا میرا دوست سیگریٹ نوشی کرتا ہے، وہاں پر میری خالہ بھی موجود ہیں۔ براہ کرم تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 168823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 707-618/M=07/1440

    خواب میں ترغیب ہے کہ گھر کے اندر اور باہر یعنی امت میں جوڑ پیدا کرنے کی سعی و کوشش کریں، لوگوں کے حقوق ادا کریں، اپنی بیوی اور گھر کے دیگر متعلقین کے حقوق بھی ادا کیا کریں۔ اللہ تعالی ہر ایک کو سنت و شریعت پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔ (آمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند