• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168619

    عنوان: كیا کمیٹی امام کو امامت سے ہٹا سکتی ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کیا کہ کمیٹی امام کو امامت سے ہٹا سکتی ہے؟ اور کیا امام کو ہٹانے سے عذاب آئے گا؟

    جواب نمبر: 168619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 611-571/M=06/1440

    کمیٹی مسجد، امام کو امامت سے بر طرف کر سکتی ہے، ان کو یہ اختیار حاصل ہے لیکن کمیٹی پر لازم ہے کہ وہ اس سلسلے میں دیانتداری سے کام لے اور عزل و نصب میں جائز وجوہ کی بنا پر فیصلہ کرے، امام کو ہٹانے سے عذاب آنے والی بات نظر سے نہیں گزری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند