• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168373

    عنوان: بیوی مرگئی كہنے سے كیا نكاح ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے دوست نے جھوٹ بولا ،کہتا ہے کہ میری بیوی مر گئی ہے ۔ اس کو قبرستان میں دفن کر دیا ہے ۔سب کو افسوس ہوا ، لوگوں نے فاتحہ خوانی کی،دعا کی، مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ اس سے نکاح تو نہیں ٹوٹا ۔ طلاق تو نہیں ہوئی؟ وہ میاں بیوی اکھٹے رہ رہے ہیں ۔

    جواب نمبر: 168373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 471-390/D=06/1440

    ” بیوی مرگئی“ کہنے سے نکاح نہیں ٹوٹا؛ البتہ دوست کا اس طرح جھوٹ بولنا سخت گناہ ہے جس سے توبہ استغفار کرنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند