متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 16802
میرا
سوال یہ ہے کہ [حضور] کے کیا معنی ہیں؟ او رحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس کا
استعمال کیوں کرتے ہیں؟
میرا
سوال یہ ہے کہ [حضور] کے کیا معنی ہیں؟ او رحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس کا
استعمال کیوں کرتے ہیں؟
جواب نمبر: 16802
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ):2040=1646-11/1430
[حضور] تعظیمی کلمہ ہے، جس شخصیت کی عظمت وبڑائی قلوب اور اذہان میں راسخ ہو، اس شخصیت کے نام نامی سے قبل اظہارِ عظمت کی خاطر عرفا بولا اور لکھا جاتا ہے، خواہ وہ شخصیت سامنے موجود ہو یا نہ ہو، اس لفظ کا اطلاق ہوتا ہے۔
(۲) نمبر ایک میں تحریر کردہ تفصیل سے اس کا جواب بھی ہوگیا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند