• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167851

    عنوان: المہند علی المفند میں جو بات میلاد کے متعلق لکھی گئی ہے ، کیا وہ درست ہے؟

    سوال: المہند علی المفند میں جو بات میلاد کے متعلق لکھی گئی ہے ، کیا وہ درست ہے؟ کیا میلاد منانا جائز ہے؟ اگر وہ خرافات سے پاک ہو جس میں کوئی غیر شرعی کام نہ ہو ، نماز قضا نہ ہو ایسی محفل جس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں حضور کے فضائل و خصائل کا ذکر کیا جائے، حمد و ثنا کی جائے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے وقت ظاہر ہونے والے معجزات بیان کئے جائیں توکیا ایسی محفل میلاد جائزہوگی؟

    جواب نمبر: 167851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:485-452/L=5/1440

    ” المہند علی المفند“ میں میلاد کے تعلق سے جو کچھ لکھا ہے وہ صحیح اور درست ہے ،نفسِ ذکر ولادت اگر خرافات سے پاک ہو ،کسی خاص دن کی تعیین کے بغیر ہو ،روایات معتبرہ کیے جائیں اور دیگر کسی محظورِ شرعی کا ارتکاب نہ کیا جائے تو یہ جائز بلکہ افضل الاذکار ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند