• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167418

    عنوان: دو دوست ہیں دونوں چاہتے ہیں کہ کوئی لڑکی ان سے محبت کرے گرچہ وہ جانتے ہیں کہ ...

    سوال: دو دوست ہیں دونوں چاہتے ہیں کہ کوئی لڑکی ان سے محبت کرے گرچہ وہ جانتے ہیں کہ گناہ ہے لیکن ان کو کوئی مل نہیں رہی ہے تو اس میں سے ایک دوست نے خواب میں دیکھا کہ وہی دونوں آپس میں باتیں کرتے ہیں کہ کوئی لڑکی ہمیں پسند نہیں کرتی کہ اچانک دو خوبصورت لڑکیاں چمکتی ہوئی آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہم دونوں آپ دونوں کے لئے ہیں۔ پھر ہم دونوں ایک ایک کو لے کر چلے جاتے ہیں برائے مہربانی اس کی تعبیر جلدی سے بتا دے تاکہ گناہ سے بچ سکیں۔

    جواب نمبر: 167418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 355-258/SN=04/1440

    اس دوست نے جو کچھ دیکھا ہے یہ پراگندہ خیالات ہیں؛ بیداری میں جو چیزیں زمین میں گونجتی ہیں بسااوقات وہی چیزیں خواب میں بھی دکھائی دیتی ہیں، اس طرح کے خواب کی کوئی تعبیر نہیں ہوتی، بہرحال آدمی کو چاہئے کہ اپنے خیالات پاکیزہ رکھے، غلط اور معصیت کے کام نہ کرے اور نہ دل سے سوچے، فارغ اوقات میں سیرت، صحابہ اور بزرگوں کے سوانح نیز دیگر دینی کتابیں پڑھنے اور ذکر واذکار میں لگنا چاہئے، اس میں دنیا وآخرت کی بھلائی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند