• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166742

    عنوان: علمائے سو اور علمائے رشد كی پہچان؟

    سوال: علما سو اور علما رشد کے متعلق معلومات مطلب ہیں۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 166742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 331-241/B=3/1440

    علماء سوء: وہ کہلاتے ہیں جو اپنے علم پر قرآن و حدیث کے مطابق عمل نہیں کرتے ہیں بلکہ اپنے مفاد کے لئے یا دوسروں کے مفاد کے لئے عمل کرتے ہیں۔ جیسے یہودی لوگ دوسروں سے رشوت لے کر ان کے مفاد کے مطابق شریعت کا حکم بتاتے تھے۔

    اور علماء رُشد : وہ کہلاتے ہیں جو اپنے علم یعنی قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرتے ہیں اور صحیح طور پر محض اللہ کی رضا کے لئے بلا کسی رُو رعایت کے لوگوں کو شریعت کا حکم بتاتے ہیں دنیا کے لالچ میں آکر اپنے مفاد کے لئے یا دوسروں کے مفاد کے لئے شریعت کا حکم نہیں بتاتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند