• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166612

    عنوان: سور کو سور کہنا یا کسی آدمی کو اس نام سے پکارنا کیسا ہے ؟

    سوال: سور کو سور کہنا یا کسی آدمی کو اس نام پکارنا یا اپنی زبان سے اس نام کو نکالنا کیسا ہے ؟ مثلً زید نے عمر کو سور کہا عمر کہتا ہے کہ زید کی زبان گندی ہو گئی اب 40 دن تک نہ تو زید کی نماز قبول ہوگی " اور نہ زبان پاک ہوگی " تو کیا عمر کا کہنا صحیح ہوگا ؟

    جواب نمبر: 166612

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 285-232/H=2/1440

    (۱) لفظ سور کسی ضرورت سے کہنا یا زبان سے نکالنا جائز ہے قرآن کریم حدیث شریف وغیرہما کتب معتبرہ میں اس کے (لفظ سور یا خنزیر وغیرہ) کے تذکرہ سے اسی طرح ثابت ہوتاہے۔

    (۲) عمر کا قول درست نہیں اس لئے کہ اِن امور کی صراحت نہیں ہے البتہ کسی آدمی کو تحقیر اً یا تکلیف پہونچانے کے لئے سور کہنا حرام اور بڑا گناہ ہے ایسا قبیح لفظ ایک دوسرے کو بولنے سے سخت اجتناب چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند