• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166583

    عنوان: بیمار والدین كو استنجا وغیرہ كرانا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کے گھر میں کوئی خاتون نہ ہو اور اس کے والدین ضعف کی وجہ سے نہ تو خود بیت الخلاء میں جا سکتے ہوں اور نہ ہی رفع حاجت کے بعدخود استنجا نہ کر سکتے ہوں اور غسل بھی خود نہ کر سکتے ہوں۔ ایسی صورت میں کیا وہ شخص ان کی یہ حاجات پوری کرنے میں مدد کر سکتا ہے یعنی والدہ اور والد کو رفع حاجت کے بعد ان کااستنجا کرنا، ان کو نہلانا اور ان کے کپڑتے تبدیل کرنا۔

    جواب نمبر: 166583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 173-246/SN=04/1440

    صورت مسئولہ میں اس شخص کے لئے حاجات پوری کرنے میں اپنے والدین کی مدد کرنا شرعاً جائز ہے بس نگاہ نیچے رکھے، اگر واجب الستر حصے میں ہاتھ لگانا پڑے تو دستانہ یا کپڑے وغیرہ کے حائل کے ساتھ ہاتھ لگائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند