• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166354

    عنوان: روضہٴ اقدس کے قریب سلام کیا جائے تو کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم براہِ راست سنتے ہیں؟

    سوال: مجھے یہ بتائیں کہ کیا ہم اگر مسجد نبوی میں ہیں اور ہم مسجد کے اندر سے یا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہیں سے بھی کہہ سکتے ہیں یا صرف روضہ رسول پہ یا کالفظ استعمال کرنا ہے؟

    جواب نمبر: 166354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:234-259/L=3/1440

    روضہ اقدس کے قریب سے سلام کرنے والوں کے سلام کا سننااور اس کا جواب دینا احادیث سے ثابت ہے؛ اس لیے اگر کوئی شخص روضہ اقدس کے سامنے یا اس کے قریب کے مسجد والے حصے میں خطاب کے صیغے سے درود بھیجے تو اس کی گنجائش ہوگی ؛ تاہم اسلاف کا طریقہ یہ رہا ہے کہ وہ روضہ اقدس کے سامنے والے حصے سے سلام پیش کرتے وقت صیغہ خطاب کا استعمال فرماتے تھے ؛ اس لیے ہم کو بھی اسی طریق کو اختیار کرنا چاہیے۔ آدابِ زیارت وسلام کے کچھ آداب علماء نے تحریر فرمائے ہیں ان کا بھی مطالعہ کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند