• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165505

    عنوان: سوئمنگ پول میں تیراکی سیکھنے کے لیے جانا

    سوال: میرا ایک چھ سال کا بیٹا ہے اس کو تیرنا سکھانا ہے مگر سوئمنگ پول میں سب مرد انڈر ویر میں آتے ہیں جس سے ایک دوسرے کے ستر پر نظر پڑ سکتی ہے میں یہ سوچ رہا تھا کہ اپنے بیٹا کو اپنے ساتھ لے جا کر سوئمنگ پول میں تیرنا سکھاوئں اس طرح کہ میں سوئمنگ پول کے باہر کھڑے رہ کر اپنے بیٹے کو تیرتے ہوئے دیکھوں اور وہ تیرنا سیکھے کیونکہ ابھی وہ چھوٹا ہے کیا میں وہاں کھڑے رہ سکتا ہوں جب کہ سب انڈرویر میں ہوتے ہیں مجھے صرف اپنے بیٹے کی نگرانی کرنی ہے میں اسی وقت جاوئں گا جب صرف مرد حضرات آتے ہیں۔

    جواب نمبر: 165505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 81-122/L=2/1440

    آپ کا وہاں اپنے بچے کو لے جانا درست نہیں ہے، چونکہ ناف سے لے کر گھٹنے تک کا حصہ چھپانا ضروری ہے، اس کا کھولنا ناجائز ہے، اور جس جگہ ناجائز کام ہو رہا ہو، وہاں کسی کا بلا ضرورت جانا جائز نہیں ہے۔ روي في السنن مسنداً إلی عبد اللہ بن عمر أن رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم- قال: إنہا ستفتح لکم أرض العجم وستجدون فیہا بیوتاً یقال لہا الحمّامات فلا یدخلہا الرجال إلا بالإزار، وامنعوہا النساء إلا مریضة أو نفساء ، ردالمحتار: ۹/۷۱-۷۲، کتاب الإجارة الفاسدة ، زکریا دیوبند ۔ قلت: وفي زماننا لاشک في الکراہة لتحقق کشف العورة ، الدر المختار مع ردالمحتار: ۹/۷۲ ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند