• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165439

    عنوان: زمزم میں دوسرا پانی ملایا گیاتو کیا زمزم کی برکت حاصل ہوگی؟

    سوال: کیا ،زمزم قلیل مقدار میں ہو یا کثیر مقدار میں بوتل میں تو کیا باقی عام پانی سے باقی زمزم ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:33-61/N=2/1440

     اگر قلیل یا کثیر مقدار زمزم میں دوسرا پانی ملادیا گیا تو وہ خالص زمزم نہیں رہے گا؛ بلکہ مخلوط زمزم ہوگا اور اس میں جس قدر خالص زمزم ہوگا، صرف اسی قدر زمزم کی برکت وغیرہ حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند