Q. میری امی تیسرے رمضان کو وفات پاگئی ہیں۔ آج صبح فجر کی نماز سے پہلے میں نے خواب دیکھاکہ میں ایک بڑے گڑھے میں لٹکا ہوا ہوں اورمیرا بھائی اوپر کھڑا ہے اور لوگ بھی ہیں جن کو میں کہتا ہوں کہ مجھے نکالو مگر وہ نہیں نکالتے۔ پھر دیکھتا ہوں کہ امی گڑھے میں اترتی ہیں اورمجھے نکالتی ہیں اور میں امی کو پیار کرتا ہوں کہ انھوں نے مجھے نکالا۔ وہ کچھ تھکی تھکی لگتی ہیں۔ (الحمد للہ میں نے امی کی موت کے بعد داڑھی رکھ لی ہے اور شرعی پردہ بھی کرتا ہوں اور کوشش کرتاہوں کہ ہر گناہ سے بچوں)۔ برائے کرم اس خواب کی تعبیربتادیں۔