• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165182

    عنوان: میں نے دیکھا ایک جگہ بہت سارے کتے ہیں....

    سوال: میں نے دیکھا ایک جگہ بہت سارے کتے ہیں۔ جہاں پر بہت سارے لمبے قد کے کتے ہیں۔ اس میں ایک چھوٹے قد کا خوبصورت کتا ہے جو بھورے رنگ کا ہے، اس کو میں لے لیتا ہوں اور اس کے ساتھ چلنے لگتا ہوں۔ کیونکہ وہ چھوٹا ہے اسی لیے اس کو لے لیتا ہوں۔ اسی وقت لگتا ہے کہ اس کو میں پالوں۔ جیسے اس کے ساتھ چلنے لگتا ہوں تو وہی کتا بہت خوبصورت اور بڑا طاقتور گھوڑا بن جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کو دو بڑے پنکھ ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ بڑا اور خوبصورت براق بن جاتا ہے اور آسمان میں لے کر مجھے اُڑ جاتا ہے۔ جب وہ مجھے لے کرے اُڑنے لگتا ہے تو مجھے اس کی سانس محسوس ہوتی ہے۔

    جواب نمبر: 165182

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 23-27/M=1/1440

    دشمن کو قریب کرنے اور اسے دوست بنانے سے احتراز کرنا چاہئے خواب میں اسی جانب اشارہ ہے، اللہ تعالی ہر مسلمان کو نفس و شیطان کے مکروفریب سے بچائے ۔ (آمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند