• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164847

    عنوان: گناہ سے بچنے كے لیے بیوی سے ویڈیو كالنگ كرنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر میاں بیوی دور ہوں اور وہ زنا جیسے قبیلے اور حرام گناہ میں مبتلا ہونے کے ڈر سے ایک دوسرے کے ساتھ فون پر ہی ویڈیو کال یا ایک دوسرے کی تصاویر کے ذریعہ راحت حاصل کرتے ہیں تو شرعی لحاظ سے اسکا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 164847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1493-1243/D=12/1439

    ویڈیو کالنگ میں جو تصویر ظاہر ہوتی ہے وہ تصویر کشی کے ذریعہ ہوتی ہے اور تصویر کشی ناجائز ہے، پس اس سے احتراز کریں۔

    البتہ سخت گناہ یا زنا میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو کہ ویڈیو سے بات چیت کیے بغیر زنا سے بچنے اور تسکین کی کوئی صورت نہ ہو تو ویڈیو گرافی کے ذریعہ بات چیت کرنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند