• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164761

    عنوان: ماتھے پر كالا نشان كیوں ہوتا ہے؟

    سوال: بعض لوگوں کے ماتھے پہ کالا نشان کیوں نمودار ہوتا ہے ؟بعض لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ نماز اور سجدے وغیرہ کرنے سے ہوتاہے ، اگر نماز اور زیادہ سجدے کرنے سے ہوتا تو میں نے بڑے علمائے کرام(حنفی مذہب )کے دیکھے ہیں ان کے ماتھے بالکل صاف ستھرے ہیں ۔ کالا نشان ماتھے پہ زیادہ تر بریلویوں اور جتنے بھی فرقے ہیں ان کا ہوتا ہے لیکن ابھی تبلیغ میں زیادہ تر لوگو کا اس طرح ہو جاتا ہے ۔برائے مہرابانی اس کی وجہ بتاُ دیجیے ۔

    جواب نمبر: 164761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1474-1230/D=12/1439

    پیشانی پر نشان تو اس کے زمین پر ٹکنے کی وجہ سے ہوتا ہے ٹیکنے کی کیفیت اور انداز میں ہوسکتا ہے کہ فرق ہو اس لیے کسی کے زیادہ گہرا نشان ہوتا ہے کسی کا کم، ظاہری وجہ یہی معلوم ہوتی ہے جو لکھ دی گئی اس کے علاوہ اور کوئی وجہ بالتفصیل ہمیں معلوم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند