• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164627

    عنوان: دوسرے كی مسواك استعمال كرنا كیسا ہے؟

    سوال: کسی دوسرے آدمی کا مسواک استعمال کرنے سے بیماریاں پھیلتی ہیں جبکہ دیکھنے میں آیا ہے مساجد میں ایسے مسواک ہوتے ہیں جو سب لوگ استعمال کرتے ہیں اس پر شریعت کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 164627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1412-1208/D=12/1439

    دوسرے کا مسواک بلا اجازت استعمال نہیں کرنا چاہیے، اور اگر اجازت ہو یا رفاہ عام کے مسواک رکھا ہے تو اچھی طرح دھوکر استعمال کرسکتے ہیں کسی کی طبیعت دوسرے کا مسواک استعمال کرنے کی نہ چاہے اور وہ پرہیز کرے کوئی حرج نہیں، لیکن استعمال کرنے والوں کو مرض کے تعدیہ سے ڈرانا ٹھیک نہیں اسلام نظافت، طہارت کا حکم دیتا ہے نفاست کو پسند کرتا ہے لیکن مرض کے تعدیہ کے عقیدہ سے منع کرتا ہے، اس لیے یہ کہنا بھی درست نہیں کہ دوسرے کا مسواک استعمال کرنے سے بیماری پھیلتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند