• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 16436

    عنوان:

    کسی غیرمسلم سیاسی لیڈر کی موت پر اظہار تعزیت کرنا، کچھ دیر کے لیے آنکھ بند کرکے خاموش کھڑے ہونا جائز ہے یا نہیں؟ نماز میں آستین اٹھاکر یا آستین موڑنے سے نماز درست ہوکئی یا نہیں؟ آج کل لوگ بالوں میں خضاب کالی مہندی لگا رہے ہیں، علماء سے سنا ہے کہ یہ جائز نہیں، اس کی حرمت کی مکمل وضاحت کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1664=1518-10/1430

    غیر مسلم کے ورثہ کواگر آپ کا پڑوسی رہا ہے اور اس سے تعلق رہا ہے تو تعزیت کے کلمات اور تسلی کے کلمات کہنا جائز ہے اور آنکھ بند کرکے تھوڑی دیر خاموش کھڑے رہنا یہ ہمارا اسلامی طریقہ نہیں ہے، اس لیے ایسا نہ کرے۔

    (۲) اس صورت میں نماز مکروہ تنزیہی ہوتی ہے۔

    (۳) کالا خضاب سر کے بالوں میں یا ڈاڑھی میں لگانا مکروہ تحریمی ہے، ایسے لوگوں کے لیے سخت وعید حدیث میں آئی ہے۔ اس سے اجتناب کرنا چاہیے، لال مہندی کا خضاب لگاسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند