• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164260

    عنوان: مسجد میں اپنے لیے مانگنے والے كو دینا

    سوال: کیا فرماتے ہے علامہ اکرام کے ایک شخص مسجد میں نماز کے فورن بعد اپنی ذات کے لئے سوال کرے ، کیا تواس کو دینا جایز ہے ؟ براے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 164260

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1374-1160/D=1/1440

    اسے سمجھادیا جائے کہ مسجد کے باہر جاکر مانگے، باقی ضرورت مند ہونے کی صورت میں اس کی مدد کرنا ملطقاً منع نہیں ہے بلکہ جب وہ نمازیوں کی صفوں کو پھلانگے یا اس کے گزرنے سے نمازی اور قرآن ووظیفہ پڑھنے والوں کا دل بٹتا ہو تب اس کا مانگنا اور لوگوں کا دینا دونوں منع ہے، لہٰذا ایسے شخص کو نہ دیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند