• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163909

    عنوان: خواب میں سانپ دیکھنا؟

    سوال: میں نے خواب میں تین بار (ایک ہفتہ کے اندر) سانپ کو اس طرح دیکھا کہ (الف) پہلی بار میں میں دیکھ رہا ہوں کہ بہت سارے تندرست جوان سانپ (جو کالا رنگ کا نہیں ہے ) پھن اٹھائے ہوئے مجھے دیکھ رہے ہیں، اور یہ سب سانپ میرے بہت قریب ہیں۔میں ان سب پر لکڑی پھینک کر وار کرتا ہوں پر سانپ کو کچھ نقصان نہیں ہوتا اور وہ سب مجھ سے بے خوف ہیں۔اس حالت کو دیکھ میں تھوڑا حیرت میں ہوں۔ (ب) دوسری بار کے خواب میں میرے اہل خانہ بھی شریک ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک کالا رنگ کا سانپ کا بچہ حرکت کر رہا ہے اور میں اس کو مار کر ٹکڑا کر دیتا ہوں۔آگے دیکھتا ہوں کہ اس کٹے ہوئے سانپ کا منہ والا حصہ حرکت کر رہا۔یہ دیکھ کر میں پتھر سے اس سر کو کچل دیتا ہوں ۔ (پ) تیسری بار کے خواب میں یہ دیکھ رہاں کہ صرف ایک تندرست جوان سانپ (جو پہلی بار کے خواب میں دیکھا تھا) مجھے بہت قریب سے اپنا پھن اٹھائے ہوئے دیکھ رہا ہے اور اس کا چہرہ دیکھ کر مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ مجھے ڈسنا نہیں چاہتا ہے اور اس احساس سے مجھے راحت محسوس ہوتی ہے ۔ براہ کرم تعبیر بتا دیجے ۔

    جواب نمبر: 163909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:502-1239/sd=1/1440

    (۱-۳) تینوں خواب اچھے ہیں، ان شاء اللہ آپ کے دشمن کو غلبہ نہیں ملے گا ، ہر نماز میں گیارہ گیارہ بار ”اللہم إنا نجعلک فی نحورہم ونعوذ بک من شرورہم“ پڑھ کر دعا کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند