• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163843

    عنوان: كھانے پینے كے برتن بنانے والے سے چندہ لینا كیسا ہے؟

    سوال: ہمارے محلہ کے ایک صاحب کھانے پینے کے برتن بناکر بیچتے ہیں، کیا یہ کمائی جائز ہے اور یہ صاحب ماہانہ چند مدارس و مساجد کو چندہ دیتے ہیں ان سے چندہ لینا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 163843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1175-859/sn=11/1439

    کھانے پینے کے برتن بناکر فروخت کرنا ایک مباح پیشہ ہے، اس سے حاصل شدہ کمائی بلاشبہ حلال اور پاکیزہ ہے بہ شرطے کہ دھوکہ دہی وغیرہ سے کام نہ لیا جائے؛ لہٰذا اس شخص سے مسجد یا مدرسہ والوں کا چندہ لینا شرعاً جائز ہے؛ باقی اگر آپ کے ذہن میں شبہ کی کوئی خاص بنیاد ہے تو اسے لکھ کر حکم معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند