• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163678

    عنوان: ایک غریب شخص کا ہم پر کیا حق ہے جس کو ہمیں پورا کرنا چاہئے؟

    سوال: (۲) میں ایسے گھر میں رہتاہوں جہاں پانچ فیملیاں رہتی ہیں اور زینہ عام ہے جس سے تمام مرد و خواتین اسی سے آنا جانا کرتے ہیں تو کیا ایسے مکان میں رہنا درست ہے جہاں ایک آنے جانے کے لیے ایک زینے کو استعمال کرنا پڑیاورجس میں سب ایک دوسرے کے سامنے آتے ہیں؟ (۳)ہریرہ بنانے کانسخہ کیاہے؟

    جواب نمبر: 163678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1470-1411/L=2/1440

    (۱) غریب کے احوال کی خبر رکھنا ،اس کو حقیر نہ سمجھنا ،بوقتِ ضرورت اس کی امداد کرنا وغیرہ ایسے امور ہیں جن کا خیال رکھنا چاہیے ،خاص طور پر جبکہ غریب پڑوسی بھی ہو،حقوق اور دین کے ضروری مسائل جاننے کے لیے آپ ”تعلیم الدین“”حیات المسلمین “ ”بہشتی زیور“وغیرہ کتابوں کا مطالعہ کریں۔

    (۲) شریعت میں پردہ کی نہایت اہمیت ہے ؛اس لیے حتی الوسع غیرمحرم مرداور غیر محرم عورت پر ضروری ہے کہ پردہ کا خیال رکھیں ،بنابریں صورتِ مسئولہ اس بات کی کوشش ضروری ہوگی کہ ایسا کوئی نظم ہوسکے جہاں اس طرح سے بے پردگی نہ ہو ،نظم ہونے کی صورت میں ایسی جگہ رہنا درست نہ ہوگا؛البتہ جب تک نظم نہ ہوسکے اس شرط کے ساتھ رہنے کی گنجائش ہوگی کہ دل میں ندامت ہو اورحتی الوسع نگاہ نیچی ہو اوراگر عورت ہے تو اس کو چاہیے کہ ایسی جگہوں پر جہاں بے پردگی کا اندیشہ ہو چہرہ پر کوئی چیز ڈال کر جائے تاکہ غیرمحرم کی نظر نہ پڑسکے۔

    (۳) معلوم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند