• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162985

    عنوان: مسجد کے فنڈ سے امام کو قرض دینا؟

    سوال: کیا امام مسجد کو مسجد کے فنڈ سے قرضہ دینا جائز ہے؟ کیا امام مسجد کو مسجد کی جو آمدنی ہے اس سے قرضہ دیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 162985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1229-1336/D=1/1440

    مسجد کی آمدنی متولی کے پاس امانت ہوتی ہے جن مقاصد کے لئے آمدنی جمع ہوتی ہے انہیں میں استعمال کی جائے۔ امام صاحب کو قرض دینا اس سے علیحدہ ہے لہٰذا متولی کو اس بات کا اختیار نہیں۔

    بعض معاونین اگر کچھ اس مقصد سے جمع کر دیں کہ بوقت ضرورت امام صاحب کو اس میں سے قرض دیدیا جائے ورنہ مسجد میں صرف ہو تو ایسی رقم موجود ہونے کی صورت میں اس میں سے قرض دیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند