• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162764

    عنوان: آندھی اور طوفان کے آثار دیکھ کر اذان دینا کیسا ہے؟

    سوال: کیا طوفان آندھی تباہی اور دیگر قدرتی عذاب آنے پر اذان دینا درست ہے؟ ایک حضرت نے فرمایا کہ پیر ذوالفقار صاحب نے ”زلزلہ “ نام کی کتاب میں ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے لیکن ہم تو اکثر لوگوں کو آندھی طوفان آنے پر اذان دیتے سنتے آئے ہیں۔

    جواب نمبر: 162764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1065-1151/B=1/1440

    آندھی کے آثار نظر آتے ہی حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضو فرماکر نماز میں مشغول ہو جاتے تھے اور نماز کے سجدہ میں دعا فرماتے تھے یہی طریقہ سنت ہے۔ اذان دینا ایسے موقعہ پر کسی حدیث میں ہماری نظر سے نہیں گذرا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند