• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162686

    عنوان: انتقال کے بعد نماز کا کفارہ كس طرح ادا کیا جاسکتا ہے؟

    سوال: کوئی شخص انتقال کرجائے اور اس کے ذمہ نمازیں باقی ہوں تو کیا کیا جائے ؟ کیا کفارہ وغیرہ ادا کیا جاسکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 162686

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1339-1115/sd=11/1439

     اگر مرحوم نے اپنی چھوٹی ہوئی نمازوں کا فدیہ ادا کرنے کی وصیت کی ہے اور مال چھوڑا ہے تو فی نماز بشمول وتر ایک صدقہ فطر کے بقدر گیہوں (یعنی: ایک کلو /۶۳۳گرام گیہوں) یا اس کی قیمت اس کے تہائی مال سے نکالنا وارثین پر لازم ہوگااور اگر اس نے وصیت نہیں کی یا مال نہیں چھوڑا، تو ایسی صورت میں وارثین پر اس کی طرف سے فدیہ کی ادائیگی لازم نہیں ہے ؛ لیکن اگر ادا کردیں گے تو امید ہے کہ میت کا ذمہ عند اللہ بری ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند