• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162672

    عنوان: ملازمت کی وجہ سے نماز ترک کرنا؟

    سوال: میری ملازمت کی وجہ سے میں رمضان میں کوئی بھی عبادت نہیں کر پار ہاہوں اور ۲ وقت کی نمازقضا ہورہی ہے ، کیا اس صورت میں میرا روزہ قبول ہوگا-یا آپ کوئی راستہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 162672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1170-1039/H=10/1439

    آپ کا روزہ تو صحیح ہوجاتا ہے تاہم دو وقت کی نماز آپ قضاء کررہے ہیں اور وہ بھی رمضان المبارک جیسے مہینے میں یہ بڑی محرومی کی بات ہے، اگر آپ اپنی ملازمت اور اس کے اوقات کی تفصیل لکھتے تو ادائے نماز کی صورت لکھ دی جاتی، اب مقامی مفتی صاحب سے ملاقات کرکے تفصیل بتلادیں وہ ان شاء اللہ نماز کی ادائیگی کی صورتیں آپ کو بتلادیں گے ان کی ہدایات کے مطاق نمازیں اداء کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند