• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162364

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک جگہ پر بہت بھیڑ(رش) ہے ۔اور تمام لوگ گول دائرہ بنائے کھڑے ہیں...

    سوال: حضرت ،میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک جگہ پر بہت بھیڑ(رش) ہے ۔اور تمام لوگ گول دائرہ بنائے کھڑے ہیں اور بیچ میں بہت سی گایں سفید اور ہلکی بھوری رنگ کی طواف کی طرح چکر لگا رہی بیچ میں۔اچانک بہت سی گایں بھاگنے لگتی ہیں اور انکا رخ میرے میکے کے گھر کی طرف ہوتا ہے ۔تمام گایں بہت طاقتور ہیں اور تباہی مچانا شروع کرتی ہیں۔میں اپنے میاں کے ساتھ فورا وہاں کا رخ کرتی ہوں اور ہم اونٹ پر سوار ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے خواب میں ۔ جب وہاں پہنچتے ہیں اور میں والدہ سے خیر خبر لے رہی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ بڑی بہن نے ایک سفید بیل جو ہلکا بھورا ہے آگے سے اسے اکیلے گرا کر اس پر چڑھ گئیں جیسے اسے قابو میں کرلیا ہوں کچھ بیلوں کو اور آگے گھر کا رخ کرتی دیکھتی ہوں اور کوشش یہ ہے کہ اس صورت حال پہ قابو پالوں پھر بڑی بہن کو دیکھتی ہوں کہ وہ ایک لال گائے جو بہت بڑی ہے اسے قابو میں کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور اس کے ساتھ جھولا جھول رہی ہیں۔۔ برائے مہربانی اس خواب کا مطلب بتا دیجیے ۔اور کوء نصیحت بھی فرمادیجیے ۔

    جواب نمبر: 162364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1080-834/sn=11/1439

    یہ پراگندہ خیالات معلوم ہوتے ہیں، قابل تعبیر خواب نہیں ہے، آپ سونے سے پہلے آیة الکرسی، قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں، نیز باوضو سونے کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ اس طرح کے خواب نہ آئیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند