• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161987

    عنوان: میں نے دیکھا کہ میں خانہ کعبہ کے اندر گیا ہوں....

    سوال: حضرت، کچھ دنوں پہلے میں نے ایک خواب دیکھا جو اس طرح ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں خانہ کعبہ کے اندر گیا ہوں اور وہاں پر مجھے اللہ نے دو چیزیں دی ہیں: ایک لال سیب اور دوسری ایک عطر۔ میں نے ان دونوں چیزوں کو اپنی بڑی سی شیروانی جیسی ایک کپڑے کی جیب میں رکھ دی۔

    جواب نمبر: 161987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1240-1025/L=9/1439

    ماشاء اللہ خواب مبارک ہے ،اللہ نے چاہا تو حرمین شریفین کی زیارت اور ان کے فوائد وبرکات نصیب ہوں گے ،اعمالِ صالحہ کی طرف سبقت کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند