• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161920

    عنوان: گھر میں سانپ پالنے کا حکم

    سوال: کیا سانپ گھر کے اندر پالنا جائز ہے یہ نہیں؟ اگر مکروہ ہے پالنا تو آپ کی کیا رائے ہے ؟

    جواب نمبر: 161920

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1012-865/N=9/1439

    سانپ موذی جانور ہے، کبھی بھی اس سے نقصان پہنچ سکتا ہے اور گھر میں سانپ پالنے میں بہ ظاہر کوئی خاص فائدہ بھی نہیں ہے؛ اس لیے گھر میں سانپ یا اس طرح کا کوئی موذی جانور نہیں پالنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند