متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 161608
عنوان: کیا جمعرات اور پیر کے دین بال کٹوانا اور نہانا صحیح ہے؟
سوال: کیا جمعرات اور پیر کے دن اپنے بالوں کو کٹوانا اور نہانا صحیح نہیں ہے؟ میرے نانہال کے لوگ اکثر ایسا کہتے ہیں کہ جمعرات کو بال نہیں کٹوانا چاہئے اور نہ نہانا چاہئے اور نہ ہی کسی چرند پرند کا شکار کرنا چاہئے۔
مہربانی کرکے جواب عنایت فرمائیں۔
جواب نمبر: 16160801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 940-827/D=9/1439
شریعت میں جمعرات کے دن بال کٹوانے یا نہانے یا چرند و پرند کا شکار کرنے کی کوئی ممانعت وارد نہیں ہے؛ لہٰذا آپ کے نانہال والوں کا ایسا سمجھنا غلط اور بے اصل ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند