• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161320

    عنوان: ختنہ کا وقت كیا ہے؟

    سوال: حضرت، میرے ۵/ لڑکے ہیں، ان میں سے ۳/ لڑکوں کی شادی ہو چکی ہے۔ نمبر۲/ والے لڑکے کی بیوی کا انتقال یکم اپریل ۲۰۱۸ء کو ہوا ہے۔ مسئلہ پوچھنا یہ ہے کہ نمبر ایک والے لڑکے کا بچہ یعنی میرے پوتے کا ختنہ کروانا ہے، کیا ہم ختنہ کروا سکتے ہیں یا اس کی کچھ مدت ہے، اگر ہے تو کتنی ؟ مہربانی فرماکر جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 161320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 894-844/D=9/1439

    ختنہ کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔ آپ اب بھی ختنہ کرواسکتے ہیں اگر بچہ میں برداشت کی طاقت ہو تو جلد کروا دینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند