• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 1613

    عنوان:

    دیکھا کہ میں علماء کی ایک مجلس میں بیٹھا ہوں جہاں بہت سے بزرگانِ دین موجود ہیں ...

    سوال:

    میں نے ایک خواب دو تین مرتبہ دیکھا ہے،مگر اس کی کچھ تعبیر سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔ مہربانی فرما کر میری ر ہ نمائی فرمائیں۔ میں نے دیکھا ہے : میں علماء کی ایک مجلس میں بیٹھا ہوں جہاں بہت سے بزرگانِ دین موجود ہیں۔ وہاں کسی نے مجھ سے پوچھا کہ قبر میں منکر نکیر کیا سوال کرتے ہیں؟ میں نے جواب دیا کہ، تیرا رب کون ہے؟ تیرا دین کیا ہے اور تمہارے نبی کون ہیں؟ اس پرمجلس میں سے ایک آواز آئی کہ قبر میں یہ سوال بھی ہوتا ہے کہ تمہارا شیخ کون ہے؟ اس پر آواز آئی کہ اس طالب نے صحیح اور سچا جواب دیا ہے، اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اس خواب کا کیا مطلب ہے؟ اور اس میں کس کی تعریف کی جارہی ہے؟ براہ کرم، مجھے اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 1613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1355/1151=ھ

     

    خواب ماشاء اللہ عمدہ ہے اور تنبیہ بھی اس میں ہے کہ آپ کو اہل حق مشائخ میں سے کسی شیخ کامل سے ربط قوی پیدا کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند