• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161103

    عنوان: میں جو کام شروع کرتا ہوں ہر کام میں ناکامی ہوتی ہے، کیا اس کا تعلق جادو سے ہے؟

    سوال: میں جو کام شروع کرتا ہوں ہر کام میں ناکامی حائل ہوتی ہے، کیا اس کا تعلق جادو سے ہے؟ یا کوئی ایسا عمل بتائیں جو میرے کاروبار میں اللہ کامیابی دے۔

    جواب نمبر: 161103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:907-736/B=8/1439

    یہ سب اللہ کی طرف سے مقدر ہے اسے جادو سمجھنا وہم ہے۔ آپ صبح وشام یہ دعا ۱۰۰-۱۰۰مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ اور ہرفرض نماز کے بعد ۱۰۰مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند