• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160968

    عنوان: پاس پورٹ سائز فوٹو کھینچنے کی اجرت کا حکم

    سوال: کیا پاسپورٹ سائز فوٹو کھینچنے کا کام کرنا جائز ہے؟ اور کیا اس کا پیسہ لینا جائز ہے؟ جب کہ ضرورت پر فوٹو کھینچوانا جائز ہے اور آج کل سبھی پاسپورٹ سائز فوٹو ضرورت پر ہی کھینچواتے ہیں۔

    جواب نمبر: 160968

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:863-745/N=8/1439

    پاسپورٹ سائز کا فوٹو عام طور پر ضروری دستاویزات اور کاغذات وغیرہ میں لگانے کے لیے کھینچوایا جاتا ہے؛ اس لیے پاسپورٹ سائز فوٹو کھینچوانے والے کے بارے میں اگر یہ یقین یا غالب گمان ہو کہ وہ ضروری دستاویزات اور کاغذات وغیرہ میں لگانے کے لیے کھینچوارہا ہے تو پاسپورٹ سائز کے فوٹو کھینچنا اور اس پر پیسہ لینا شرعاً جائز ہے (جواہر الفقہ جدید، ۷: ۲۶۳، مطبوعہ: مکتبہ دار العلوم کراچی)۔

    مستفاد:وکذا کل إجارة وقعت لمظلمة؛ لأنہ استئجار لفعل المعصیة، فلا یکون المعقود علیہ مقدور الاستیفاء شرعاً ، فإن کان ذلک بحق بأن استأجر إنسانا لقطع عضو جاز؛ لأنہ مقدور الاستیفاء؛ لأن محلہ معلوم فیمکنہ أن یضع السکین علیہ فیقطعہ (بدائع الصنائع، کتاب الإجارة، ۵: ۵۶۹، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند