• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160788

    عنوان: خواب میں میرے مامو کو دریا میں نہا تے دیکھا

    سوال: اسلیم علیکم میں نے خواب میں میرے مامو کو دریا میں نہا تے دیکھا- اچانک دریا میں ہی وہ جیسے دوسرے آدمی بنے اور وہ ہم سے دور تیرنے لگے- میں اور میرا دوسرا مامو ہم دریا کے کنارے سے اس کے پیچھے باگتے ہیں- دریا میں ہی آگے کو اسی کنارے پر ہی ایک بہت بڑی پانی کی ٹنکی نظر آئی جس سے پانی بہت ہی تیزی میں ایک سیمنٹ کی نہر جیسی میں نکلتا ہے جو دریا کے دوسرے کنارے پر ایک بلیڈ والی پاور بنانے کی میشین میں داخل ہوتا ہیں-- میں نے مامو کو اسی نہر میں چھلانگ مارتے دیکھا، میں بھی اِن کو بچانے اس نہر میں چھلانگ مارتا ہوں، لیکں میں اِن سے پہلے دوسرے کنارے پر پہنچتا ہوں اور میشین میں داخل ہونے سے پہلے ہی میں ایک سلیب/سلیپ کو ہاتھ مارتا ہوں اور میں اس پر چھڑ جاتا ہون۔۔۔ پھر میرے مامو بھی بہ کر آتے ہیں اور میں ان کو پکڑ لیتا ہوں، میں ان کو اوپر کھینچ نہیں پاتا-- یہ مجھ سے زبردستی چھڑنے کی کوشش کر تے ہے- اتنی دیر میرے دوسے مامو اور ایک بندہ آتا ہیں اور ہم ان کو باہر کھینچھ لیتے ہیں- پھر وہ ٹھیک ہوتے ہیں ------------------------------------------- پھر دوبارہ سے میں نے ایک خواب دیکھا جس میں مجھے آواز آئی کہ ہر بار اس کی موت کے آگے تُو آتا ہیں -------------------------------------------- سارے گھر والے ڈراونے خواب دیکھتے رہتے ہیں گھر پر سحر و جادو کے اثرات ہیں جو ان پر زیادہ دکھتے ہے -------------------------------------------- برائے مہربانی رہنمائی فرمائے وسلام

    جواب نمبر: 160788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:875-806/M=8/1439

    خواب میں اشارہ ہے کہ غم واندوہ اور قید وبند کی پریشانی سے رہائی نصیب ہوگی، اتباعِ سنت وشریعت کو لازم پکڑے رہیں اور گھر والوں پر جو جادو وسحر کے اثرات ہیں اس کے لیے کسی اچھے ماہر عامل سے رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند