• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160708

    عنوان: میں میں نے دیکھا کہ مجھ سے میری چچی نے نکاح کے متعلق پوچھا

    سوال: حضرت، میں نے ایک خواب دیکھا، جس میں میں نے دیکھا کہ مجھ سے میری چچی نے نکاح کے متعلق پوچھا، پھر میں نے سنا کہ ایک لڑکی سے میرا نکاح ہو بھی گیا مگر اسے اب تک خواب میں نہیں دیکھا ویسے حقیقت میں دیکھا ہے، پر میں اُسے جانتا ہوں۔ یہ سارا ایک ہی خواب کا حصہ ہے، اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟ تسلی بخش جواب دیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 160708

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:890-687/sn=8/1439

    یہ پراگندہ خیالات معلوم ہوتے ہیں، آپ باوضو سویا کریں اور سونے سے قبل معوذتین اور آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں، اگر آپ شادی کی عمر کو پہنچ گئے ہیں تو والدین سے کہلواکر ہوسکے تو جلدی شادی کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند