• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160490

    عنوان: مكہ میں ایك خواب دیكھا تھا....

    سوال: حضرت، میں دسمبر ۲۰۱۷ء میں عمرہ پر گیا تھا، وہاں مکہ میں میں نے ایک خواب دیکھا، ا سکی تعبیر کے متعلق سوال ہے۔ میں کالج میں بی ٹیک (B.tech) کر رہا ہوں، جماعت میں جاتا رہتا ہوں، اعمال کی پابندی اور گناہوں سے بچنے کی کوشش بھی کرتا رہتا ہوں۔ خواب میں میں نے اپنی کلاس کے دو تین ہندو طلبہ کو حرم میں بیت الخلاء کے تھوڑے ہی فاصلے پر مطاف کے کنارے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔ صورت حال: حضرت، ہم لوگ کالج میں دعوت و تبلیغ کی محنت بھی کرتے ہیں، انفرادی دعوت اور بخصوصی نماز کے ساتھ۔ یہ جس کو میں نے خواب میں دیکھا ہے مجھ سے بہت زیادہ متأثر ہے، اور کبھی تو ہماری محنت کو سراہتا بھی ہے اور کہتا ہے کہ آپ صرف مسلموں میں ہی کیوں محنت کرتے ہیں۔ زندگی کے جو آداب آپ بیان کرتے ہیں اس کو ہندووٴں میں بھی کہا کیجئے، ہندووٴں کو بھی اس کی ضرورت ہے۔ اور کبھی کبھی کسی بات پر بحث بھی ہو جایا کرتی ہے، پر ہم لوگوں سے متأثر خوب ہے۔ کبھی مسجد کے باہر ہماری نماز ختم کرکے ساتھ جانے کا انتظار بھی کر لیتا ہے اور اسلام کے الگ الگ مسئلوں پر بات چیت بھی ہوتی رہتی ہے۔ ایسی صورت میں خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 160490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:830-678/B=8/1439

    آپ اس پر دعوت وتبلیغ کی محنت جاری رکھیں، ایسی امید معلوم ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے ہدایت عطا فرمائے گا۔ یعنی اسلام کی دولت سے مالا مال ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند