• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160193

    عنوان: مہنگی گاڑی خریدنے آسان طریقہ بتائیں

    سوال: مہنگی گاڑی خریدنا چاہتا ہوں بینک کے بغیر نہیں خرید سکتے ہیں کوئی آسان طریقہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 160193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:822-694/sd=7/1439

    مہنگی گاڑی کیوں خریدنا چاہتے ہیں؟ اگر حلال طریقے پر مہنگی گاڑی خریدنے کی استطاعت نہیں ہے ، تو آپ مہنگی گاڑی نہ خریدیں،اگرسواری کی ضرورت ہو، تو اپنی حیثیت کے اندر سستی گاڑی خرید لیں ،اس سے بھی ضرورت پوری ہوجائے گی، قناعت سے کام لینا چاہیے ، مذکورہ سوچ دین کے لیے سخت نقصاندہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند