• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159856

    عنوان: پاکستان ریڈیو اسٹیشن میں نوکری

    سوال: پوچھنا یہ تھا کہ بندہ نے پاکستان ریڈیو اسٹیشن میں اکاونٹنٹ کی پوسٹ کیلئے ٹیسٹ وغیرہ دئے تھے ، جس میں بندہ کو سیلیکٹ کر لیا گیا ہے ، بندہ فی الحال یونیورسٹی میں پڑھ رہا ہے ۔ پوچھنا یہ ہے کہ ریڈیو اسٹیشن پاکستان میں اکاونٹنٹ کی نوکری کرنا جائز ہے یا نہیں؟ شاید اس میں نیوز کے علاوہ موسیقی بھی چلائی جاتی ہے ، بندہ کو اس کا صحیح علم نہیں، مگر بندہ کا کام صرف وہاں پیسوں کا حساب کتاب ہوگا۔اور اس کے علاوہ اگر بندی وہاں نوکری نہ کرے تو یہاں یونیورسٹی کا ماحول بھی اتنا خراب ہے کہ جہاں ایمان بچانا بھی مشکل ہے " الا من رحم اللہ"۔ اور یونیورسٹی چھوڑ نہیں سکتے والدین سے مجبور ہیں، تو کیا ایسی صورت میں اس نوکری کو بندہ اختیار کر لے یا یونیورسٹی کی پڑھائی کو؟ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 159856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:731-660/M=7/1439

    اگر ریڈیو اسٹیشن میں آپ صرف اکاوٴنٹنٹ کی حیثیت سے کام کریں گے یعنی آپ سے متعلق صرف پیسوں کے حساب کتاب کا کام ہوگا، سودی حساب کتاب کا کام نہیں ہوگا اور نہ کسی معاملے میں خلاف شرع امور کا ارتکاب لازم آئے گا تو اس طرح کی ملازمت ریڈیو اسٹیشن میں اختیار کرنا ، ناجائز نہیں لیکن اگر ریڈیو اسٹیشن میں نیوز کے علاوہ موسیقی بھی چلائی جاتی ہے یا فوٹو گرافی بھی ہوتی ہے یا جھوٹی خبریں شائع کی جاتی ہیں اور ان چیزوں میں آپ کو بھی شرکت کرنی پڑے گی یا تعاون کرنا پڑے گا تو ایسی ملازمت سے احتراز کرنا چاہیے اور خالص حلال اور بے غبار ذریعہ معاش اختیار کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند