• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159848

    عنوان: کل رات میرے والد (مرحوم) خواب میں آئے .....

    سوال: کل رات میرے والد (مرحوم) خواب میں آئے وہ صبح کی نماز کا وضو کر کے اپنی گیلی کلائیوں پر آستینیں ڈالتے ہوے کمرے میں داخل ہوئے اور بولے کہ ساتھ والی مسجد کے موذن کب کے مسجد کی طرف جا رہے تھے لیکن ابھی تک اذان نہیں دے رہے ہیں، تو میری امی نے پوچھا کہ آپ کو کیسے پتہ کہ وہ جارہے تھے تو ابو نے کہا کہ میں رات کو مسجد میں تھا ابھی دوبارہ گھر وضو کرنے آیا ہوں، تو امی نے ابو سے کہا کہ پھر رات کو کون سا خواب دیکھا کہ اٹھ کر مسجد بھاگ گئے تو ابو نے کھا کہ میں دیکھا کہ آر سی سی کی چھت گر گئی ہے ، تو اوپر سے میں نے بولا کہ یہ خواب تو دو راتوں سے میں بھی دیکھ رہاہوں، تو ابو نے میری طرف دیکھا اور چپ کر کے دروازے کی طرف چل دیے میں بھی دروازے تک پیچھے چل دیا تو میں نے دیکھا کہ ابو گلی والے دروازے سے باہر تھلی پر ٹھہر گئے ، اور واپس گھر کی طرف منہ کر کے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگ رہے ہیں، اور دعا مانگ کر واپس مسجد کی طرف چل دیے۔

    جواب نمبر: 159848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:727-658/M=7/1439

    دین اسلام کی عمارت جن بنیادوں پر قائم ہے ان کو مضبوط کریں اعمالِ صالحہ میں اخلاص پیدا کریں اور والد مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب کرتے رہا کریں، خواب میں انہی چیزوں کی طرف اشارہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند