• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159721

    عنوان: کیا میں اپنی تعلیم کے بغیر اسلامی تعلیم کا مطالعہ کروں؟

    سوال: میں واقعی اسلامی تعلیم (جیسے مولوی اور مفتی) کا مطالعہ کرنا چاہتا ہوں، اب میں 19 سال کی عمر میں ہوں، لیکن میری والدہ مجھے انجینئر، ڈاکٹر (اسلامی تعلیم کی توقع کی طرح) دیگر تعلیم سیکھنا چاہتا ہے ، وہ اسلامی تعلیم کا مطالعہ نہیں کرنا چاہتا، دوسری طرف، میرے والد نے مجھے چاہے کچھ بھی جاننا چاہتا ہے ، ہم سب اسلامی خاندان سے ہیں۔ لہذا، سوال ہے - کیا میں اپنی تعلیم کو قبول کرنے کے بغیر اسلامی تعلیم کا مطالعہ کروں؟

    جواب نمبر: 159721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:842-681/sd=7/1439

     

     اتنی اسلامی تعلیم حاصل کرنا جس سے حلال و حرام کی تمیز ہوجائے فرض ہے ،کسی معتبر عالم دین کی راہنمائی میں اتنی تعلیم ضروری حاصل کرنی چاہیے ، اس میں کسی سے اجازت لینا ضروری نہیں ہے ۔ اس سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں اپنے والد صاحب سے درخواست کردیں کہ وہ مقامی کسی معتبر عالم دین سے حالات بتاکر مشورہ 

     

    اس سلسلے میں چند معتبر ومستند كتابوں كے نام لكھے جاتے ہیں‏، انھیں سبق كے طور پر خواہ تنہا سمجھ كر پڑھیں یا كسی عالم كے سامنے پڑھیں‏، حیاۃ المسلمین تعلیم الدین‏، صفائی معاملات‏، جزاء الاعمال‏، بہشتی زیور‏، تاریخ دارالعلوم‏، حیاۃ الصحابہ وغیرہ۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند