• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159577

    عنوان: خواب میں میت كا لال رنگ كی اوڑھنی ماانگنا؟

    سوال: میرے نانا کے بھائی کی دوسری بیوی کو خواب آیا۔ خواب میں میری مرحوم نانی گھر کے باہر آکر کہتی ہیں کہ میری بیٹی کے پاس جاکر پیسے لو اور مجھے لال رنگ کی اوڑھنی (کپڑا) بھیجو۔ اور کہتی ہیں کہ میری بیٹی اس کے باپ سے پیسے لے گی۔ خواب میں ہی میرے نانا کے بھائی کی بیوی سوال کرتی ہیں کہ تمہیں وہ اوڑھنی کیسے ملے گی، تو وہ کہتی ہیں کہ ہم کو برابر مل جاتی ہے۔ اور میری مرحوم نانی یہ بھی کہتی ہیں کہ یہ بات کسی کو مت بتانا۔

    جواب نمبر: 159577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:690-613/B=7/1439

    اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مرحوم نانی کے لیے ایصالِ ثواب کرتے رہیں، اس میں لاپرواہی اورغفلت نہ برتیں، وہ ایصالِ ثواب کی بہت محتاج ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند